بلیک کافی دنیا بھر میں ایک مقبول مشروب ہے جو نہ صرف توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ وزن کم کرنے اور ذہنی قوت بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
بلیک کافی کو کیفے نوئر یا امریکانو بھی کہا جاتا ہے۔
بلیک کافی میں دودھ نہیں ڈالا جاتا۔
بلیک کافی بنانے کےلیے اجزاء
پانی: 1 کپ
کافی پاؤڈر(انسٹنٹ یا گراؤنڈ کافی) :1 چمچ
شہد یا چینی: حسبِ ذائقہ
بلیک کافی بنانے کے دو طریقے ہیں ۔
انسٹنٹ بلیک کافی بنانے کا طریقہ
یہ سب سے آسان اور جلدی بنانے کا طریقہ ہے خاص طور پر اگر آپ کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے تو آپ انسٹنٹ بلیک کافی بنا سکتے ہیں ۔
ایک کپ پانی کو پتیلی یا کیتلی میں ابالیں۔
جب پانی اچھی طرح گرم ہو جائے (مگر اُبل نہ جائے) تو ایک چمچ انسٹنٹ کافی ڈالیں۔
اچھی طرح ہلائیں تاکہ کافی مکمل طور پر گھل جائے۔
اگر آپ چاہیں تو حسبِ ذائقہ شہد یا چینی شامل کر سکتے ہیں۔
کافی کو کپ میں ڈالیں اور گرم گرم نوش کریں۔
گراؤنڈ کافی سے بلیک کافی بنانے کا طریقہ
اگر آپ زیادہ تیز اور خوشبودار کافی پینا چاہتے ہیں تو گراؤنڈ کافی استعمال کریں۔
گراؤنڈ کافی روسٹڈ بینز کی صورت میں زیادہ تر دستیاب ہوتی ہے۔ مارکیٹ میں بہت ساری اقسام کے مثال کے طور پر لائٹ روسٹ، ڈارک روسٹ، میڈیم روسٹ، عریبکا بینز اور امریکن دوست دستیاب ہوتے ہیں۔
ایک کپ پانی کو ابالنے کے لیے رکھیں۔
جب پانی ابلنے لگے تو اس میں ایک چمچ گراؤنڈ کافی ڈالیں۔
چولہا بند کریں اور کافی کو 2-3 منٹ کے لیے چھوڑ دیں تاکہ اس کا ذائقہ پانی میں اچھے سے گھل جائے۔
اب کافی کو چھان کر کپ میں نکال لیں۔
چینی یا شہد کی ضرورت نہیں لیکن اگر آپ کو میٹھا پسند ہو تو شامل کر سکتے ہیں۔
گرم گرم کافی سے لطف اٹھائیں!
بلیک کافی کے فوائد
بلیک کافی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ میٹابولزم کو تیز کرتی ہے اور چربی جلانے میں مدد دیتی ہے۔
کیفین کی موجودگی جسم کو فوری توانائی دیتی ہے۔
مناسب مقدار میں بلیک کافی کا استعمال دل کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔