بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 27 ستمبر کو ہوں گے
الیکشن کمیشن بلوچستان نے جمعرات کو کہا کہ صوبے کے سیلاب سے متاثرہ چار اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 27 ستمبر کو ہوں گے۔
ای سی پی بلوچستان چیپٹر کے ترجمان نعیم احمد نے بتایا کہ صوبے کے چار سیلاب سے متاثرہ اضلاع موسیٰ خیل، مستونگ، دکی اور لورالائی کی 11 یونین کونسلوں کے 65 وارڈز میں پولنگ ری شیڈول کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | ڑانسجینڈر بل واپس نا لیا تو فیض آباد آئیں گے، تحریک لبیک
یہ بھی پڑھیں | اسلام آباد نیب کورٹ نے اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے
سیلاب کے باعث انتخابات ملتوی کر دیے
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ان وارڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 28 اگست کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث ان علاقوں میں انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔
تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع موسیٰ خیل کی چار یونین کونسلوں کے 30 وارڈز، ضلع دکی کی دو یونین کونسلوں کے 12 وارڈز، ضلع مستونگ کی چار یونین کونسلوں کے 22 وارڈز جبکہ لورالائی ضلع کی ایک یونین کونسل کے ایک وارڈ میں پولنگ ہوگی۔
نعیم احمد نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام حلقوں میں کل 67 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔