مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے
بلوچستان میں مون سون کی مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 166 تک پہنچ گئی ہے۔
صوبے میں گزشتہ دو ماہ سے ہونے والی مون سون بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ بارشوں کی وجہ سے اب تک 166 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 75 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | ڈاکوؤں نے کراچی میں گاڑیاں چھیننے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
یہ بھی پڑھیں | پنجاب: یکم اگست سے سکول ٹائمنگ کا اعلان کر دیا گیا
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق مجموعی طور پر 15 ہزار 337 مکانات کو نقصان پہنچا، 23 ہزار 13 مویشی ہلاک اور دو لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
مزید کہا گیا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ، پاک فوج، نیوی اور ایف سی کے اہلکار امدادی سرگرمیاں کر رہے ہیں۔