بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان بورڈ کے چیئرمین محمد اسحاق نے منگل کے روز کیا ہے۔ اس سال کے امتحانات میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 48 ہزار 114 طلباء و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 1 لاکھ 870 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ کامیابی کی مجموعی شرح 68.10 فیصد رہی ہے۔
پوزیشن ہولڈرز میں پہلی پوزیشن بلوچستان ریزیڈنشل کالج کے طالبعلم آفتاب عالم نے حاصل کیا ہے جنہوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 1051 نمبر حاصل کیے ہیں۔ دوسری پوزیشن محمد ہاشر نے حاصل کی جن کے 1043 نمبر تھے۔ جبکہ تیسری پوزیشن دو طلباء، محمد طفیل اور ساقب علی نے مشترکہ طور پر حاصل کی دونوں نے 1038 نمبر حاصل کیے ہیں۔
چیئرمین محمد اسحاق نے کامیاب طلباء کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ نتائج محنت، لگن اور تعلیمی اداروں کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
آپ اپنا نتیجہ اس ویب سائٹ پر رول نمبر درج کر کے چیک کر سکتے ہیں:
https://bisequetta.result.pk/10th-results/
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں HEC سے ڈگری کی تصدیق کیسے کروائیں؟