آج جمعرات کو پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوویڈ19 میں مبتلاء ہونے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
ٹویٹر پر بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ فی الحال ہلکی علامات کا سامنا کررہے ہیں۔ میں گھر سے کام کرتا رہوں گا اور ویڈیو لنک کے ذریعے پی پی پی کے یوم تاسیس سے خطاب کروں گا۔ انہوں نے سب سے ماسک پہننے کی بھی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں | کراچی والے دسمبر میں ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کے لئے تیار رہیں
مسلم لیگ (ن) کے ایک بیان کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بلاول بھٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ پارٹی نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو عدالت میں پیشی کے دوران بلاول کی تشخیص سے آگاہ کیا گیا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف نے بلاول سمیت ان تمام لوگوں کے لئے دعا کی جن کو وائرس کا مرض لاحق ہے۔
یاد رہے کہ صوبائی حکومت اور مرکز کی جانب سے کوویڈ19 کی دوسری لہر کے بارے میں انتباہات کے باوجود 11 پارٹیوں کے اپوزیشن اتحاد نے پشاور میں جلسے کرنے کے فیصلے کے ساتھ آگے بڑھنے کے چند دن بعد خبر آئی ہے۔
گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان نے گزشتہ روز جولائی کے بعد پہلی بار 3،000 سے زیادہ روزانہ کی بنیاد پر کیسز کا عدد عبور کیا ہے۔
تاہم ، وزیر اعظم عمران خان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے ہونے والی بیماریوں اور ان کی ہلاکتوں میں اضافے کے باوجود فیکٹریاں اور کاروبار بند نہیں کرے گی۔