اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت خزانه نے بلال بن ثاقب کو کرپٹو ایڈوائزر مقرر کر دیاہے یہ ان کا ایک عمدہ فیصلہ ہے جو کہ آنے والے دنوں میں درج ذیل تبدیلیاں لے کر آئے گا۔
پاکستان کی وزارت خزانہ نے بلال بن ثاقب MBE کو پاکستان کرپٹو کونسل کے لیے وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر کے طور پر مقرر کیا۔ یہ تقرری پاکستان کے بلاک چین اور کرپٹو کرنسی ٹیکنالوجیز وغیرہ کو اپنانے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ مالیاتی استحکام اور سیکیورٹی کو بھی یقینی بناتی ہے۔
بلال بن ثاقب کون ہیں؟
بلال بن ثاقب ایک قابلِ تعریف اور معروف کاروباری شخصیت کے حامل، فوربس کی جانب سے تسلیم شدہ لیڈر، اور بلاک چین کے ماہر ہیں۔
وہ ایک عمدہ WEB3 انویسٹر اور اسٹریٹجی ایڈوائزر بھی ہیں، جو ڈیجیٹل ترقی کے فروغ میں عمدہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کے شعبہ جات میں ان کی اعلیٰ مہارت اور قابلِ ذکر تجربہ انہیں اس اہم اور بنیادی منصب کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔یہ تقرری ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی تبدیلیوں کے ساتھ چلنے کے لیے سنجیدہ ہے اور اپنے ملک کے نوجوانوں کو بلاک چین اور ڈیجیٹل فنانس میں مواقع دینا چاہتا ہے۔
ضرور پڑھیں: ٹنی ہوم فنانسنگ آپ کے خواب کو آسان بنانے کے لیے 10 سرفہرست اختیارات
بلال بن ثاقب کا وژن
اپنی تقرری پر عمدہ طریقے سے تبصرہ کرتے ہوئے، بلال بن ثاقب نے کہا کہ
"کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجیز پاکستان کے لیے زبردست اور قابلِ تعریف امکانات رکھتی ہیں، خاص طور پر ملک کے نوجوانوں کے لیے، جو ہمارے ملک کے ڈیجیٹل مستقبل کی اصل طاقت ہیں۔”
ان کا ماننا ہے کہ اگر صحیح طریقے سے کام کیا جاۓ اور ماہر حکمت عملی اختیار کی جائے تو پاکستان اپنے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی کو تیز کر سکتا ہے، اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں ایک نمایاں ملک بھی بن کر ابھر سکتا ہے۔