اپریل 29 2020: (جنرل رپورٹر) کورونا وائرس کی عالمی وباء سے ایک اور پاکستانی ڈاکٹر ناصر خان برطانیہ میں انتقال کر گئے
تفصیلات کے مطابق برٹش پاکستانی ڈاکٹر جن کا نام ناصر خان ہے پچھلے 2 ہفتوں سے کورونا وائرس کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے- ڈاکٹر ناصر خان کو بولٹن ہسپتال رکھا گیا تھا
ڈاکٹر ناصر خان کی عمر 45 سال تھی جو برطانیہ میں کنسلٹنگ میڈیسن تھے
یاد رہے کہ برطانیہ کا نمبر کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں 5ویں نمبر پر آ چکا ہے- یہاں تیزی سے وائرس زدہ اموات میں اضافہ ہوا ہے- اب تک اکیس ہزار سے زائد لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ڈیڈھ لاکھ سے زائد لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہیں- برطانیہ میں ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد لوگ اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈیڈھ ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے-نئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرا افراد کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ اب تک 2 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں
یاد رہے کہ برطانیہ کا کورونا وائرس سے اموات ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر ہے