تین ہفتے قبل جب پاکستان کو کوویڈ19 کے کم کیسز کے باوجود ریڈ لسٹ میں رکھا گیا تھا تو پاکستان نے برطانیہ سے باقاعدہ شکایت کی تھی۔ تاہم ، اب امید ہے کہ یہ اج ہونے والے سفری جائزے میں بالآخر پاکستان امبر لسٹ میں شامل ہو جائے گا۔
ٹریول ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ مالدیپ ، ڈومینیکن ریپبلک اور عمان سبھی سرخ فہرست سے نکل جائیں گے اور ہوٹل قرنطینہ پابندیوں سے آزاد ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں | روپیہ دو سال کی بلند ترین قیمت پر آ گیا
اس ہفتے پاکستان ، مصر اور ترکی کو بھی ریڈ لسٹ سے نکلنے کا موقع ملے گا۔ ممکنہ طور پر برطانیہ آج پاکستان سمیت دیگر کچھ ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کرے گا۔
ان قوائد کا ہر تین ہفتے بعد جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے یہ جائزہ بدھ 4 اگست کو ہوا تھا جبکہ یہ جائزہ آج بدھ 25 اگست کو ہونے کا امکان تھا جبکہ اب جمعرات کو ہو گا۔ اپ ڈیٹس شام 5-10 بجے کے درمیان آنے کی امید ہے۔
کوئی بھی تبدیلی اتوار 29 اگست کو صبح 4 بجے سے نافذ ہونے کا امکان ہے۔