مئی 08 2020: (جنرل رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ بجلی اور گیس کے بلوں میں رعایت نہیں دے سکتے– یہ صوبائی حکومت کا اختیار نہیں ہے- سندھ حکومت کا کورونا ریلیف آرڈینینس مسترد کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ریلیف آرڈینینس یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ بجلی اور گیس کے بلز میں رعایت دینا صوبائی حکومت کا اختیار ہی نہیں- گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا
گورنر سندھ نے اپنے قائم کردہ اعتراضات میں کہا ہے کہ بجلی گیس کے بل میں کسی قسم کی کمی کٹوتی یا رعایت کرنا یہ صوبائی حکومت کا اختیار نہیں ہے یہ کام وفاق کے کرنے کا ہے- جبکہ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پہلے ہی بجلی اور گیس کے بلوں میں رعایت کا فیصلہ کر چکی ہے
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت دن بدن اپنے ریلیف کام کو بڑھا رہی ہے– وفاق کے تحت ملک بھر کے لوگوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے جس میں سندھ سمیت سب صوبے شامل ہیں- بجلی گیس کے بل میں رعایت دینا وفاق کا کام ہے جو وہ کر رہی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کے آرڈینینس 2020/کے تحت گیس کا معاملہ بھی وفاق کے ہی سپرد ہے
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آئے روز اپنے تیلیف کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے- حکومت بغیر کسی خوف اور صوبوں سے امتیازی سلوک کے اپنا کام جاری رکھے گی
یاد رہے کہ پچھلے دنوں سندھ کابینہ نے اپنے صوبے کی عوام کو بجلی اور گیس کے بلوں میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کو کورونا ریلیف آرڈینینیس سے منسوب کیا گیا- اس آرڈینینس کو منظوری کے لئے گورنر اندھ جے پاس بھیجا گیا تھا جسے انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کر کے مسترد کر دیا ہے
گورنر عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ سندھ حکومت اس بات کی اتھارٹی نہیں رکھتی کہ عوام کو بجلی گیس کے بل میں ریکیف دے- یہ کام وفاق کا ہے اور وفاق پہلے سے اس بابت ریلیف دے چکا ہے