مئی 09 2020: (جنرل رپورٹر) باٹا نے طبی عملے میں ایک لاکھ جوتے تقسیم کرنے کا اعلان دیا
تفصیلات کے مطابق جوتے بنانے والی معروف کمپنی باٹا نے کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کے لئے کام کرنے والے ڈاکٹرز, نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف میں ایک لاکھ جوتے تقسیم کرنے کا اعلان کیا یے
زرائع کے مطابق باٹا پاکستان کے مارکیٹنگ مینجر محمد زبیر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا- انہوں نے بتایا کہ باٹا کمپنی کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں 10 لاکھ سے زیادہ جوتے تقسیم کئے جائیں گے- انہوں نے پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد جوتے تقسیم کرنے کا اعلان کیا
انہوں نے پریس کانفرنس میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کی تحسین کی اور ان کی کاوشوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا- ان کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن پہ لڑنے والا طبی عملہ قابل ستائش ہے
انہوں بے بتایا کہ فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کے لئے بنائے گئے جوتے مختلف اداروں اور اسپتال انتظامیہ کے سپرد کر رہے ہیں تا کہ وہ آگے سٹاف میں تقسیم کر سکیں
باٹا ہاکستان کے مارکیٹنگ مینجر محمد زبیر نے کہا کہ صرف جوتے ہی نہیں بلکہ ہماری کمپنی کی جانب سے ماسک اور سیناٹائزرز بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں- اس کے علاوہ انہوں نے بریفنگ دی کہ کس طرح باٹا پاکستان کورونا وائرس کی آگاہی مہم میں پیش پیش ہے اور اپنا کردار ادا کر رہی ہے
دریں اثناء پاکستان کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں دو درجے مزید نیچے آ گیا ہے- لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث پاکستان میں کیسز اور اموات کی شرح پہلے سے سو فیصد بڑھ چکی ہیں- ملک کی بیشتر کمپنیاں اور فلاحی ادارے اس صورتحال میں اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں
یاد رہے کہ باٹا پاکستان طبی عملے میں ایک لاکھ سے زائد جوتے تقسیم کرنے جا رہی ہے