اکیس سال بعد ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو خیر باد کہہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف فٹ بال کلب بارسلونا نے اس خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اسٹار فٹبالر لائنل میسی کلب سے نئے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ میسی اور بارسلونا کے درمیان معاہدہ گزشتہ ماہ جولائی میں ہی ختم ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں | بیوی کے مقابلے میں حسین کی حالت زیادہ ہونی چاہیے ، صداف کنول کے بیان پر مختلف تبصرے
بارسلونا کی طرف سے ہونے والے 778 میچز میں میسی نے حصہ لیا اور ٹوٹل 672 گول کئے۔ انہوں نے 16 اکتوبر 2004 کو بارسلونا کلب جوائن کیا تھا۔
بارسلونا فٹبال کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لائنل میسی اور کلب دونوں کلب کے لیے کھیل جاری رکھیں گے۔ بادل نخواستہ، اس دفعہ ہسپانوی فٹبال لیگ کے قواعد کچھ ایسے تھے جو میسی سے ہونے والے نئے معاہدے کے سٹرکچر کے ساتھ میچ نا ہو سکے۔
کلب کی جانب سے میسی کے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔