پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے یہ سنگ میل ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری میچ میں کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔
بابر اعظم نے اپنی 107ویں اننگز میں 69 رنز بنانے کے لیے چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ 107 اننگز میں 409 چوکے لگا کر انہوں نے آئرلینڈ کے کھلاڑی پی آر سٹرلنگ کو پیچھے چھوڑ دیا جس نے 136 اننگز میں 407 چوکے لگائے تھے۔
یاد رہے کہ ہندوستانی کھلاڑی ویرات کوہلی 109 اننگز میں 361 چوکوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔