پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حال ہی میں جیتے گئے میچ میں جیتنے کی وجہ بتا دی۔ بابر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بولرز کی اچھی بالنگ کی وجہ سے ہمیں جیت ملی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کا سہرا باولرز کے سر پر سجا دیا۔ کہا کہ بولرز کی زبردست بالنگ کی وجہ سے جیت ہوئی۔ انہوں نے خاص طور پر وہاب ریاض کا نام لیا اور کہا کہ جو انہوں نے انیسواں اوور کیا اور نعین علی کی اس دوران وکٹ لی وہ ہمارے لئے ٹرننگ پوائنٹ تھا۔
میچ کی جیت کے بعد بابر اعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میچ میں جب دباؤ تو اس وقت سینئیرز کی موجودگی سے بہت فرق پڑتا ہے۔ جب مجھے کچھ پوچھنے کی ضرورت پڑتی ہے تو سینئیر کھلاڑیوں سے پوچھ لیتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں یونس خان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔
بابر اعظم نے اپنی گفتگو میں مزید بتایا کہ جب میں بیٹنگ کر رہا ہوتا ہوں تو کپتانی کا پریشر نہیں لیتا۔ میرا فوکس صرف اپنی بیٹنگ پر ہوتا ہے۔ لیکن جب فیلڈنگ میں ہوں تو زیادہ فوکس اپنی کپتانی پر ہوتا ہے۔
ٹیم کپتان بابر اعظم کی جانب سے نوجوان بیسٹمین حیدر علی کی تعریف کی گئی اور انہیں ایک اچھا ٹیلنٹ قرار دیا۔
یہاں یہ بات واضح رہے کہ پاکستان نے تیسے ٹی ٹونٹی میچ میںانگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دی اور یوں وہ میچ اپنے نام کر لیا۔