مئی 28 2020: (جنرل رپورٹر) بھارت نے مسلمانوں کی تاریخی بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر شروع کر دی ہے جس پر پاکستان کی جانب سے شدید رد عمل دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کء تاریخی بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے جبکہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس کی شدید مذمت کی ہے
وزارت خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پوری دنیا کی توجہ اس وقت کورونا وائرس سے لڑنے پر مرکوز ہے جبکہ بھارت کے سر پر ہندوازم کا ایجنڈا ہی سوار ہے– دفتر خارجہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو غیر انصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ غیر جانبدارانہ فیصلہ کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ اس سے بھارت کے سیکولرازم کا دعوے بھی بےنقاب ہو گیا ہے- بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ غیر انسانی اور غیر اخلاقی سلوک کیا جا رہا ہے جس سے ہر طبقہ کی اقلیت پریشان ہے
ترجمان وزارت خارجہ نے او آئی سی کی میٹنگ سے متعلقہ بھارت کے جھوٹے دعووں کو بھی مسترد کیا اور کہا کہ پاکستانی نمائیندے نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں ہونے والے مسلمانوں پر مظالم کا ذکر کیا جو سرکاری سرپرستی میں کئے جا رہے ہیں
مزید برآں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت ایک عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں بے جا مظالم ڈھا رہا ہے اور یہ بھارتی مظالم کسی سے پوشیدہ نہیں ہے- انہوں نے کہا کہ بھارت کے ارادے درست دکھائی نہیں دیتے
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ اپنے دیگر ہمسایہ ممالک سے بھی تعلق ٹھیک نہیں ہے- نیپال کے ساتھ بھی بھارت نے ایک عرصے سے جارحانہ رویہ اپنایا ہوا ہے جبکہ افغانستان کی سرزمین کو بھی بھارت اپنے مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرتا چلا آ رہا ہے
یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستانی فورسز نے انڈیا کا جاسوس ڈرون طیارہ گرا مارا ہے جس نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی