مشہور بلغاریائی روحانی پیشگو بابا وانگا اپنی حیرت انگیز طور پر درست پیشگوئیوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ اگرچہ وہ 1996 میں وفات پا چکی ہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ ان کی بہت سی پیشگوئیاں سچ ثابت ہو چکی ہیں جن میں 9/11 کا واقعہ، شہزادی ڈیانا کی موت اور چین کے عالمی سطح پر ابھرنے کی پیشگوئی شامل ہے۔
اب جب کہ 2025 شروع ہو چکا ہے ان کی کچھ خوفناک پیشن گوئیاں خبروں کی زینت بن رہی ہیں۔ زلزلوں کی تباہ کاریوں سے لے کر معاشی بحران اور یورپ میں ممکنہ جنگ تک ان کی پیشگوئیاں کسی بھی لحاظ سے معمولی نہیں ہیں۔
بابا وانگا کی 2025 میں زلزلوں کی پیشگوئی
بابا وانگا نے خبردار کیا تھا کہ 2025 میں دنیا بھر میں شدید زلزلے آئیں گے اور اب تک یہ پیشگوئی درست ثابت ہو رہی ہے۔
28 مارچ کو میانمار اور تھائی لینڈ میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیاہے جس نے ہزاروں جانیں لے لیں اور بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔
ٹونگا میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
امریکہ کی ریاست نیواڈا میں ایک ہی دن میں چار زلزلے آئے ہیں اور ماہرین مزید زلزلوں کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔
بابا وانگا کی یورپ میں جنگ کی پیشگوئی
بابا وانگا نے یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ یورپ میں ایک تباہ کن جنگ چھڑ سکتی ہےجو براعظم کی آبادی میں بڑی کمی کا سبب بنے گی۔
اگرچہ اب تک کوئی بڑی جنگ نہیں چھڑی لیکن ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ روس، یوکرین اور نیٹو ممالک کے درمیان جاری تنازعہ کسی بڑے تصادم میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
بابا وانگا کی عالمی معاشی بحران کی پیشگوئی
افراط زر، بے روزگاری اور مہنگائی نے لوگوں کی زندگی پہلے ہی مشکل بنا دی ہے۔
برطانیہ میں 40 ارب پاؤنڈ کا نیا ٹیکس لگایا گیا ہے جس سے مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سائبر حملے اور مالی عدم استحکام عالمی بینکنگ سسٹم کو متاثر کر سکتے ہیں۔
بابا وانگا کی سائنسی اور خلائی دریافتوں کی پیشگوئیاں
بابا وانگا نے سائنسی میدان میں بڑی ترقی کی بھی پیشگوئی کی تھی جن میں شامل ہیں:
کینسر کے علاج میں نئی پیش رفت جو لاکھوں جانیں بچا سکتی ہے۔
الزائمر کے علاج میں کامیاب تجربات جو یادداشت کے جلد کم ہونے کو کم کر سکتے ہیں۔
لیبارٹری میں تیار کردہ اعضاءجو ٹرانسپلانٹ کو آسان بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انسانیت جلد ہی خلائی مخلوق سے رابطہ کرے گی اور یہ واقعہ ممکنہ طور پر کسی بڑے کھیلوں کے ایونٹ کے دوران پیش آئے گا۔