ایکس سابقہ ٹویٹر نے ایڈ ریوینیو شئیر کا آغاز کر دیا
سابقہ ٹویٹر اور موجودہ ایکس نے باضابطہ طور پر اپنے ایڈ ریوینیو شئیر پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ نیا فیچر صارفین کو ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کیے گئے مواد کے ریپلائی میں شو ہونے والے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کا اشتراک کرنے کے قابل بناتا ہے۔
ایلون مسک کے پلیٹ فارم نے اس نئے ٹول کو ایکس کے مشن کے حصے کے طور پر متعارف کرایا ہے تاکہ صارفین ایکس کے زریعے پیسے کما سکیں۔
اس پروگرام سے تخلیق کاروں کو پیسے کمانے میں مدد ملے گی جس سے برانڈ میں دوبارہ دلچسپی پیدا ہو گی۔
اس پروگرام کے لئے کون اہل ہے؟
اس پروگرام میں شامل ہونے کے لئے آپ کے اکاؤنٹ کو درج ذیل معیارات پر پورا اترنا چاہیے:
یہ بھی پڑھیں | ٹویٹر لوگو کی جگہ سفید "ایکس” لگا دیا گیا
بلیو ٹک
پچھلے تین مہینوں میں مجموعی پوسٹس پر کم از کم 15 ملین امپریشن
کم از کم 500 فالور
اگر آپ کا اکاؤنٹ ان شرائط پر پورا اترتا ہے تو آپ کے پاس سٹرائپ اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے جس کے زریعے آپ کو ادائیگی ہو گی۔
اس پروگرام میں شرکت کے لئے ایپ کے منیٹائزیشن سیکشن میں شامل ہوں اور پروگرام جوائن کریں۔