ایف بی آر کی جانب سے رئیل اسٹیٹ ایجنٹوں کے لیے لائسنس کا نظام متعارف کروا کر ان کے لیے گھیرا تنگ کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔
یہ اقدام پاکستان کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے باہر نکلنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ ایف اے ٹی ایف ایک بین سرکاری ادارہ ہے جو بین الاقوامی مالیاتی نظام کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | روپیہ دو سال کی بلند ترین قیمت پر آ گیا
جون 2018 میں گرے لسٹ میں ڈالے جانے کے بعد ، پاکستان نے ان خامیوں کو دور کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ ایک ایکشن پلان تیار کیا تھا۔
اس میں یہ ظاہر کرنا شامل ہے کہ نامزد مالیاتی کاروبار اور پیشے جیسے رئیل اسٹیٹ ایجنٹوں کی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ مالی اعانت کا حساب کتاب رکھا جا سکے لہذا ایف بی آر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے لئے لائسینس لازمی کر سکتا ہے