ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویزالٰہی کو گرفتار کر لیا
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایجنسی کی ایک ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو، جنہیں کرپشن سمیت متعدد مقدمات کا سامنا ہے، کو لاہور کی کیمپ جیل سے حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے پرویز الٰہی سے منی لانڈرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گی۔
چوہدری زمان بھی گرفتار
گزشتہ روز تحقیقاتی ادارے نے پی ٹی آئی رہنما کے مبینہ فرنٹ مین چوہدری زمان کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم کو بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے اس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ وہ مبینہ طور پر غیر قانونی لین دین میں ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھیں | امریکی حکام کی خدیجہ شاہ سے جیل میں ملاقات
پرویز الٰہی کو دوران تفتیش چوہدری زمان کے انکشافات کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے مزید کہا کہ اس نے اس کے موبائل فون سے شواہد برآمد کر لیے ہیں۔