گرمی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اور آنے والے دنوں میں ایسے ہی پڑتی رہے گی۔ شدید گرمی کے اس موسم میں صحت پر کافی اثر پڑرہا ہے۔ اور اکثر لوگ گرمی کی وجہ سے بیمار ہورہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں گرمی سے جس حد تک ممکن ہو بچنا چاہیے اور مسلسل پانی کا استعمال کرتے رہیں۔ اور اس کے ساتھ کچھ دیسی چیزیں جیسا کہ مربہ جات کوبھی کھاتے رہیں تاکہ کمزوری سے بچا جاسکے اور مکمل طاقت کے ساتھ اپنے کام سرانجام دیے جاسکیں۔قدیم زمانے سے مربہ جات نہ صرف ہماری غذا کا ایک حصہ رہے ہیں بلکہ انہیں مختلف بیماریوں کا علاج کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ مربہ جات مقوی معدہ و دل ہونے کے ساتھ ہی ہمارے جسم میں خون کی کمی کو بھی پورا کرتے ہیں، بالوں کو مضبوطی ملتی ہے، معدے اور جگر کے افعال میں بہتری پیدا کرتے ہیں اور سب سے بڑی بات یہ کہ چہرے پر رونق لاتے ہیں جس کے سبب انسان ہشاش بشاش محسوس ہوتا ہے
آئیے آج آپ کو ایسے مربوں کے بارے میں بتاتے ہیں جنہیں گرمیوں میں استعمال کرنا چاہئے۔
سیب کا مربہ
سیب کا مربہ عمر بڑھنے کے سبب دماغی کمزوری کو کم کرتا ہے اور یادداشت بہتر بناتا ہے، اس میں غذائیت اور صحت کا خزانہ موجود ہوتا ہے، سیب کا مربہ مریض کی دنوں میں توانائی بحال کرتا ہے اور صحت بڑھاتا ہے جبکہ متعدد بیماریوں سے بچاؤ بھی ممکن بناتا ہے ۔اوریہ صحت کے لیے مفید اور فرحت بخش ثابت ہوتا ہے۔
آملہ کا مربہ
آملہ کا مربہ گرمیوں میں فرحت بخش ثابت ہوتا ہے۔ یہ توانائی کو برقرار رکھتا ہے۔ آملہ کا مربہ حمل میں بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ اور ماں اور بچے دونوں کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے ۔ جب آپ آملہ مربے کی شکل میں کھاتے ہیں تو اس کی خصوصیات کی بنا پر آپ اس سے زیادہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ آملہ کا مربہ ذائقے میں میٹھا ہوتا ہے۔ آملہ کا استعمال اچار میں بھی کیا جاتا ہے۔
ہریڑ کا مربہ
ہریڈ کا مربہ صحت کے لئے بہت زیادہ نفع بخش ہے۔ یہ مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے اور حیران کن فائدے پہنچاتا ہے۔ یہ دماغ کو قوت بخشتا ہے اور انسان ذہنی طور پر گرمیوں میں بھی ایکٹو رہتا ہے
آم کا مربہ
یہ میٹھا ہوتا ہے اور اس کا استعمال انسانی صحت کو گرمیوں میں بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔ یہ صحت افزا اور راحت بخش ثابت ہوا ہے۔
مکس مربہ
مکس مربے کو گرمی کا توڑ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ اس میں وہ تمام چیزیں موجود ہوتی ہیں جو گرمی سے محفوظ رکھتی ہیں۔ اور انسانی صحت کو بہت زیادہ فائدہ پہنچاتا ہے۔
سو اگر آپ بھی گرمی کا توڑ چاہتے ہیں تو قریبی پنسار کی دوکان پر جائیں اور مکس مربہ پسوا کر لائیں۔ اور گرمیوں میں استعمال کریں۔