اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے موبائل فون کی بیٹری بہتر پرفارم کرے تو آئیے ہم آج آپ کے لئے بہت قیمتی مشورے لائے ہیں۔
اپنے موبائل فون کی بیٹری کو کیسے بہتر کریں؟
اسکرین کی برائٹ-نیس کم رکھیں: آپ کے فون کی اسکرین کی برائٹ-نیس کو کم کرنے سے بیٹری کی پرفارمینس نمایاں طور پر بہتر ہو سکتی ہے۔ آپ اپنے فون کی سیٹنگز میں برائٹ-نیس کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
وائی فائی، بلوٹوتھ، اور جی پی ایس کو بند کریں: اگر آپ وائی فائی، بلوٹوتھ، یا جی پی ایس استعمال نہیں کر رہے ہیں تو بیٹری کی بہتری کے لئے ان کو آف کرنا بہتر ہے۔ یہ چیزیں آن ہوں تو بیٹری زیادہ استعمال ہوتی ہے اگرچہ آپ انہیں استعمال نہ کر رہے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں | بلاول بھٹو نے پیپلرز پارٹی کو انتخابی تیاریوں کے لئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا
یہ بھی پڑھیں | سکھر عدالت نے توہین عدالت کیس میں مریم نواز کو طلب کر لیا
بیک گراؤنڈ ایپس کو بند کر دیں: بیک گراؤنڈ میں استعمال نا ہونے والی ایپس کو بند کرنے سے بیٹری کی پرفارمنس بہتر ہوتی ہے۔ جن ایپس کو آپ استعمال نہیں کر رہے ان کو بند کرنا بہتر ہوتا ہے۔
بیٹری سیور موڈ آن کریں: زیادہ تر اسمارٹ فونز میں بیٹری سیور موڈ ہوتا ہے جسے بیٹری کی بہتر پرفارمنس کے لئے آن کیا جاسکتا ہے۔ اس سے آپ کی بیٹری کم استعمال ہوتی ہے اور موبائل فون زیادہ دیر چلتا ہے۔
انتہائی درجہ حرارت سے پرہیز کریں: زیادہ یا کم درجہ حرارت آپ کے فون کی بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور اسے تیزی سے ختم کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اپنے فون کو انتہائی درجہ حرارت یا براہ راست سورج کی روشنی کے سامنے لانے سے گریز کریں اور جتنا ممکن ہو اسے نارمل ماحول میں رکھنے کی کوشش کریں۔