کون چاہتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ بچت نا کرے؟ شاید سب ہی، لیکن سب یہ نہیں جانتے کہ یہ بچت کیسے کرنی ہے۔
ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کرتے وقت، سچائی یہ ہے کہ جتنی جلدی آپ بچت کرنا شروع کریں گے، آپ اتنا ہی بہتر ہوسکتے ہیں۔ لیکن یہاں تک کہ اگر آپ نے بچت دیر سے شروع کی ہے یا ابھی شروع کرنا باقی ہے، تو بس اسے آج سے ہی کرنا شروع کریں اور مزید انتظار مت کریں۔
بینک آف امریکہ کی ریٹائرمنٹ اینڈ پرسنل ویلتھ سلوشنز کی ڈائریکٹر ڈیبرا گرینبرگ کہتی ہیں کہ شروع کرنے میں کبھی دیر نہیں ہوتی۔
آئیے ہم آپ کی بچت کو بڑھانے میں مدد کرنے والی تین زبردست ٹپس دیتے ہیں۔
اول۔ آج اور ابھی سے شروع کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں | رانا ثناء اللہ کا فرح گوگی کو دبئی سے پاکستان لانے کا اعلان
خاص طور پر اگر آپ ابھی ریٹائرمنٹ کے لیے پیسہ نکالنا شروع کر رہے ہیں، تو اب جتنی بچت ہو سکے شروع کریں۔ آپ جتنی جلدی شروع کریں گے، اتنا ہی بہتر ہو گا۔
دوم۔ سرمایہ کاری کریں
آپ نے شاید یہ جملہ سنا ہوگا کہ "پہلے اپنے آپ کو ادا کرو۔” کچھ نا کچھ ایسا ضرور کریں کہ ہر ماہ آپ کو بیٹھے بٹھائے رقم آتی رہے۔ اپنی بچت والی رقم سے کہیں نا کہیں سرمایہ کاری لازمی کریں۔
سوم۔ اخراجات محدود کریں
آپ تب ہی بچت کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں جب آپ اپنے اخراجات کو محدود کریں۔ اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کریں۔ ضروریات اور اخراجات کو کم سے کریں۔ فضول خرچی مت کریں۔ یوں آپ اپنی بچت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔