ای کامرس بزنس شروع کرنے کی مکمل رہنمائی
آج کے اس مشکل دور میں، ہر کوئی چاہتا ہے وہ سیکنڈ سورس آف انکم کا بندوبست کرے۔ ای کامرس بزنس شروع کرنا ایک اچھا آئیڈیا ہے، لیکن شروع کیسے کریں؟ آج ہم اس متعلق آپ کی آسان الفاظ میں مکمل رہنمائی کریں گے۔
مرحلہ وار ای کامرس رہنمائی
مرحلہ 1: ای کامرس بزنس ماڈلز کی تحقیق کریں۔
سب سے پہلے آپ یہ دیکھیں کہ ای کامرس بزنس ماڈلز کون کون سے ہیں۔ مثال کےطور پر اگر ہم ایمازون پر ای کامرس بزنس کی بات کریں تو اس میں بہت سے آپشنز ہیں جیسا کہ ڈراپ شپنگ (اگرچہ اس کی ایمازون کی طرف سے اجازت نہیں ہے)، پرائیوٹ لیبل یا پھر ریٹیل بزنس۔ تو آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ آپ کے بجٹ اور قابلیت کے اعتبار سے کون سا ماڈل بہتر ہے؟ اس پر خوب تحقیق ضروری ہے۔ کیونکہ ای کامرس بزنس کی کامیابی یا ناکامی کی بنیاد اسی پر ہے کہ آپ کون سا ماڈل سیلیکٹ کرتے ہیں۔
مرحلہ 2: ٹارگٹ مارکیٹ اور پروڈکٹ کی تلاش
اپنا ماڈل سیلیکٹ کرنے کے بعد سب سے اہم کام اپنی مارکیٹ اور پراڈکٹ کو تلاش کرنا ہے۔ مارکیٹ سے مراد یہ ہے کہ آپ کس ملک میں اپنی اشیاء فروخت کرنا چاہتے ہیں جبکہ پراڈکٹ سے مراد یہی ہے کہ آپ کون سی اشیاء بیچنا چاہتے ہیں. ان دونوں کی تلاش ایک بہت اہم مرحلہ ہے اور ای کامرس بزنس میں آدھی کامیابی اچھی مارکیٹ اور پراڈکٹ کی تلاش ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان کے 10 ٹاپ سٹارٹ اپس متعلق جانئے
یہ بھی پڑھیں | ٹویٹر: بلیو ٹک فیس کی سبسکپشن کا چند ممالک سے آغاز
مرحلہ 3: اپنا ای کامرس بزنس اور برانڈ نام رجسٹر کریں۔
اپنی مارکیٹ اور پراڈکٹ فائنل کرنے کے بعد اب عملی کام کی طرف آ جائیں۔ فوری طور پر اپنا ای کامرس بزنس اور برانڈ نام رجسٹر کروائیں۔ ای کامرس بزنس رجسٹر کروانے سے مراد یہاں آپ جس ملک میں رہتے ہیں اس لحاظ سے قانونی طور پر رجسٹر کروانا ہے اور پھر برانڈ نام سے مراد یہ ہے کہ اگر آپ اپنا برانڈ لانچ کر رہے ہیں تو اس کی باقاعدہ قانونی رجسٹریشن کروائیں تا کہ کل کو آپ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔
مرحلہ 4: اپنے ای کامرس بزنس پلان کو حتمی شکل دیں۔
مندرجہ بالا تمام اقدامات مکمل ہو جائیں تو اب ایک مکمل بزنس پلان بنائیں کہ آپ کس طرح سے اس ای کامرس کاروبار کو لے کر چلیں گے۔
مرحلہ 5: اپنا آن لائن اسٹور بنائیں
اس سب کے بعد عملی طور پر آپ کو اپنا آن لائن سٹور بنانا ہو گا۔ اگر آپ کسی تھرڈ پارٹی ویب سائٹ پر سٹور بنانا چاہیں تو بھی ٹھیک ورنہ آپ خود کی ذاتی ویب سائٹ بناسکتے ہیں۔ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ آپ اپنا کس قسم کا ای کامرس بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کو اپنے پلان کے مطابق اپنا آن لائن اسٹور بنانا ہو گا۔
مرحلہ 6: صارفین کو اپنے ای کامرس اسٹور کی طرف راغب کرنا
جب آن لائن سٹور بن جائے تو اب بس آپ کو ایک ہی کام کرنا ہے اور وہ یہ ہے کہ اپنے ای کامرس سٹور کی تشہیر کریں۔ آپ اپنے ای کامرس بزنس کی جتنی زیادہ تشہیر کریں گے اتنے زیادہ کسٹمر ملنے کے چانسز ہیں۔ اس کے لئے آپ کو کسی پروفیشنل کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔