اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری! نادرا نے نیشنل آئیڈینٹیٹی کارڈ فار اوورسیز پاکستانی NICOP میں عمر کی تبدیلی کے قوانین میں نرمی کر دی ہے۔ اب آپ یہ تبدیلی آسانی سے Pak ID موبائل ایپ، NADRA دفاتر یا پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے کر سکتے ہیں۔
کون NICOP میں عمر کی تبدیلی کے لیے درخواست دے سکتا ہے؟
آپ کو کن دستاویزات کی ضرورت ہوگی یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کتنی تبدیلی چاہتے ہیں:
پہلی بار NICOP میں عمر میں 5 سال تک کی تبدیلی:
درج ذیل میں سے کوئی ایک دستاویز درکار ہوگی:
پاکستانی پاسپورٹ
میٹرک سرٹیفکیٹ
حالیہ مارک شیٹ
سروس بک
NICOP میں دوسری بار تبدیلی (366 دن تک):
درکار دستاویزات:
پاکستانی یا غیر ملکی پاسپورٹ
ریذیڈنٹ پرمٹ
میٹرک سرٹیفکیٹ
NICOP میں پیدائش سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر تبدیلی:
پاکستانی یا غیر ملکی برتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ایک سال تک کی عمر میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
NICOP میں بھائی بہن کے درمیان غیر معمولی عمر کے فرق پر تبدیلی:
اگر دو بہن بھائیوں کے درمیان عمر کا فرق 7 ماہ سے کم ہے تو NADRA ایک سال تک کی عمر میں تبدیلی بغیر کسی دستاویز کے کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
NADRA NICOP عمر کی تبدیلی کی فیس (امریکی ڈالر میں)
عمر کا فرق | فیس (USD) |
ایک سال تک | $5 |
1 سے 2 سال | $25 |
2 سے 3 سال | $40 |
3 سال سے زیادہ | $65 |
دوسری بار تبدیلی کی کوشش | $125 |
NADRA نے پہلے بھی وضاحت کی ہے کہ پیدائش، وفات اور شادی کی رجسٹریشن صوبائی قوانین کے تحت آتی ہے اور یہ کام یونین کونسلز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :نادرا کا پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل شناختی کارڈ متعارف