پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کے لیے موبائل فون کا استعمال آسان بنانے کے لیے ایک عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔
اب سیاحوں کو اپنے ذاتی موبائل فون کو 120 دن تک ہر وزٹ پر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
یہ نیا سسٹم اس لیے بنایا گیا ہے کیونکہ بہت سے مسافروں کو پاکستان میں مقامی نیٹ ورکس پر فون استعمال کرنے میں مشکلات پیش آتی تھیں۔ اب اس آسان طریقہ کار کے ذریعے مسافر بغیر کسی جھنجھٹ کے رابطے میں رہ سکیں گے۔
سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ پورا عمل مکمل طور پر مفت ہے آن لائن دستیاب ہے اور استعمال میں انتہائی آسان ہے۔
مسافر اب ڈیوائس رجسٹریشن سسٹم (DRS) پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے اپنے فون رجسٹر کر سکتے ہیں ۔ کسی سرکاری دفتر جانے یا طویل کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں۔
اس اقدام سے پاکستان آنے والے سیاح آسانی سے کال کر سکیں گے انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے اور اپنے گھر والوں یا کام سے جڑے رہیں گے۔
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ وہ جدید، تیز اور صارف دوست ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف مسافروں کے مسائل حل کرتے ہیں بلکہ پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں PTA سے منظور شدہ موبائل فون چیک کرنے کا طریقہ