کورونا وائرس کی وجہ سے ایک عرصے تک کھیل کی سرگرمیاں بھی بند رہی ہیں تاہم اب آہستہ آہستہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ مختلف سرگرمیوں کا آغاز ہو رہا ہے۔
اسی سلسلے میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں ہر مشتمل سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس میں پہلا ٹیسٹ میچ آج ساؤتھمپٹن میں آج شروع ہو گا۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث اسٹیڈیم میں کسی بھی تماشائی کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان یہ ٹیسٹ میچ انتہائی حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھیلا جائے گا جبکہ کورونا وائرس کے پیش نظر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جو ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں ان پر بھی سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 جون سے ہی انگلینڈ میں مقیم ہے اور تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ پریکٹس بھی کرتی رہی ہے۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ تین ٹیسٹ میچز ہر مشتمل سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ایک حصہ ہے۔ اس سیریز کو پہلا میچ آج 8 جولائی کو ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا نیز تیسرا اور آخری میچ 24 سے 28 جولائی تک شیڈیول ہے۔
واضح رہے کہ آج ہونے والا ٹیسٹ میچ پاکستانی اوقات کے مطابق دن تین بجے شروع ہو گا۔