کل شروع ہونے والا انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز میچ اپنے آغاز کے کچھ دیر بعد ہی بارش کی نذر ہو گیا اور میچ روکنا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ساؤتھمپٹن میں جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس انگلینڈ کی ٹیم نے جیتا تھا اور بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ابھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی جانب سے 17 اشاریہ 4 اوور ہی ہوئے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ روک دیا گیا۔
انگلینڈ کی جانب سے 17 اشاریہ 4 اوورز پر 35 سکور بنایا گیا جبکہ ان کا ایک کھلاڑی بھی آؤٹ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے اوپنر بیسٹمین ڈومنیک سبلے نے ابھی کوئی سکور بھی نہیں بنایا تھا کہ وہ آؤٹ ہو گئے۔
واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد تھی جی کی وجہ سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کھیلے 4 ماہ اور پانچ دن سے زائد ہو گئے تھے جبکہ اب ایس او پیز کے ساتھ میچز کروانے کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم کوئی تماشائی سٹیڈیم میں آ کرمیچ نہیں دیکھ سکتا ہے۔
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے آغاز میں ہی کپتان ایس او پیز بھول گئے اور ٹاس کرنے کے دوران ہاتھ ملانے کی کوشش کی تاہم انہیں یادہانی کروا دی گئی۔ اس میچ میں Black Lives Matter مہم کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کی گئی جس کا مطلب یہ ہے کہ کالے لوگوں کی زندگیاں بھی اہم ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا میں ایک سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد سیاہ فاموں کی جانب سے امریکا سمیت دنیا بھر کے ممالک میں شدید احتجاج کیا گیا اور بلیک لیوز میٹر کا ٹرینڈ چکایا گیا جو کہ دن بدن زور پکڑتا چلا گیا یہاں تک کہ امریکا کے علاوہ باقی ممالک بشمول پاکستان بھی سب لوگ اس مہم میں حصہ لینے لگے جس کا مطلب ہے کہ سیاہ فام لوگوں کی زندگیاں بھی اہمیت کی حامل ہیں۔