انگلش سیکھنا آسان ہے
انگلش سیکھنے کے لئے ضروری نہیں کہ آپ انگریزی بولنے والے ملک میں رہیں۔ اگر آپ انگلش سیکھنا چاہتے ہیں تو صرف ان سادہ ٹپس پر عمل کرنا ہو گا جو ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔ جی ہاں، اس کے لئے کسی کورس اور اکیڈمی کی بھی ضرورت نہیں ہے تاہم آپ کو مستقل مزاج بننا پڑے گا۔
اگر آپ واقعی انگریزی زبان یعنی انگلش سیکھنا چاہتے ہیں ہماری درج ذیل 5 ٹپس پر عمل کریں۔
انگلش سیکھنا چاہتے ہیں تو ان 5 ٹپس پر عمل کریں
اول۔ انگلش کو جزو لازم بنا لیں۔
نہیں سمجھے؟ میرا مطلب ہے کہ انگلش کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنا لیں جیسے انگلش میں لکھیں، انگلش اخبار پڑھیں، انگلش ریڈیو سنیں وغیرہ وغیرہ۔ یہ عمل اتنا اہم ہے کہ صرف اس ایک نکتے پر عمل کر کے آپ تین سے چھ ماہ میں انگلش پر مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔
دوم۔ انگریز دوست بنائیں
انگریز دوست بنانے کے لئے انگلش بولنے والے ملک میں رہنا ضروری نہیں بلکہ آپ سوشل میڈیا اور مختلف موبائل اپلیکیشنز کے زریعے بھی یہ کام سرانجام دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | کیا آپ کو جرابیں پہن کر سونا چاہیے؟
یہ بھی پڑھیں | رمضان 2023 کا عمرہ پیکج کیا ہے؟
سوم۔ خود کو موٹیویٹ کریں
خود کو بتائیں کہ انگلش سیکھنا کیوں ضروری ہے اور انگلش سیکھ کر آپ کیسے کامیابی کی طرف بڑھا سکتے ہیں۔ سب سے بڑے موٹیویشنل سپیکر آپ خود ہیں۔ جب آپ خود کو دلیلیں نہیں دیں گے اور موٹیویوٹ نہیں کریں گے تب تک کوئی دوسرا شخص یہ کام آپ کے لئے نہیں کر سکتا۔ آپ کا کام ہے توآپ کو خود ہی کرنا ہو گا۔
چہارم۔ انگریزی انگریزوں سے سنیں۔
انٹرنیٹ سے ایسے افراد کو سنیں جن کی مادری زبان انگلش ہے یعنی کہ انگریز۔ ان کے نیوز چینل سنیں۔ سمجھنے کی کوشش کریں۔ مفت انگریزی پوڈکاسٹ آن لائن تلاش کریں اور مفت آڈیو ویڈیو ایسے چینل دیکھیں جہاں صرف انگریزی بولی جاتی ہے۔
پنجم۔ روز نئے الفاظ سیکھیں۔
مختلف الفاظ کا معنی جاننا ایک ایسا کام ہے جس کے لئے لمبا عرصہ درکار ہے جسے ہم ووکیبلری کہتے ہیں۔ روز نئے الفاظ کا معنی دیکھیں اور نا صرف انہیں یاد کریں بلکہ روزہ مرہ کے جملوں میں استعمال بھی کریں ۔