انگلینڈ کی سابق خاتون کرکٹرز نے بھی پاکستان کے حق میں بات کی ہے اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔
انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان شارلٹ ایڈورڈز نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی خواتین ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنا مایوس کن تھا۔ یہ زیادہ مایوس کن ہے کہ ایک بہانہ لگا کر میچ منسوخ لئے گئے۔ مجھے پی سی بی کے ساتھ ہمدردی ہے۔
شارلٹ ایڈورڈز نے مزید کہا کہ پی سی بی نے پچھلے سال ہمارے لیے بہت کچھ کیا ، ایسا لگتا ہے کہ ہم بھول گئے ہیں۔
ایک اور سابق خاتون کھلاڑی ایبونی جوئل رینفورڈ نے کہا کہ ای سی بی کے بیان سے واضح ہے کہ سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ نے ہماری مدد کی اور اب جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | میرا مقصد فوج کے خلاف بات کرنا نہیں تھا، حامد میر نے رجوع کر لیا
انہوں نے کہا کہ سڑکوں کو بند کرنے ، ہوٹلوں کو سیل کرنے اور محافظ فراہم کرنے سے سیکورٹی کا مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔
سابق خاتون کرکٹر نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کے دوران اپنے بہتر حالات سے باہر نکلنے میں ہماری مدد کی ، کام کا بوجھ تھا ، تو کیا انگلینڈ کو دو منٹ پہلے پتہ چلا کہ دورہ منسوخ کرنا ہے؟