طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔
افغان میڈیا نے طالبان ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ انڈین پریمیئر لیگ میں چیئر لیڈرز کے نامناسب لباس اور رقص کی وجہ سے افغان چینلز کو آئی پی ایل میچ دکھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم مومند اور افغان صحافی انیس الرحمن نے اپنے ٹویٹر پیغامات میں افغانستان میں آئی پی ایل میچز دکھانے پر پابندی کے بارے میں بات کی۔
افغان صحافی انیس الرحمان کے مطابق افغان سپورٹس چینل آر ٹی اے نے سپورٹس آئی پی ایل کی ترسیل کے لیے ادائیگی بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | میرا مقصد فوج کے خلاف بات کرنا نہیں تھا، حامد میر نے رجوع کر لیا
واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کا 14 واں سیزن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔