ہم سب گھر سے کام کرنے کے عادی ہو چکے ہیں اور کام نا بھی کریں تو انٹرنیٹ گویا سانس کی مانند ہو چکا ہے۔ جب اچانک وائی فائی بند ہوتا ہے تو آپ کو شاید یہ احساس ہوتا ہے کہ اب تو ہمارے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے۔ بوریت محسوس ہوتی ہے گویا سب کچھ انٹرنیٹ سے ہی منسلک ہے۔
چاہے ہم اسے تسلیم کریں یا نہ کریں، ہم انٹرنیٹ کے بغیر عجیب محسوس کرتے ہیں چاہے۔
ہم ان دنوں انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وقت صرف کرتے ہیں جیسا کہ ایک سروے کے مطابق 21 فیصد امریکی کہتے ہیں کہ وہ "تقریباً مسلسل” آن لائن رہتے ہیں۔
ہم اپنی ہائپر کنیکٹڈ دنیا کے اتنے عادی ہیں کہ انٹرنیٹ سے الگ ہونے سے ہم ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسا بلکل نہیں ہونا چاہیے اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہے تو سمجھ لیں آپ کو انٹرنیٹ فوبیا ہو چکا ہے۔ انٹرنیٹ فوبیا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ انٹرنیٹ کے علاوہ دیگر مثبت سرگرمیوں سے متعلق جانیں۔ آئیے ہم آپ کو دس کام بتاتے ہیں جو آپ انٹرنیٹ کی غیر موجودگی میں کر سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ کے بغیر کرنے والے دس کام
پہلا کام۔ مضامین آف لائن پڑھیں۔
جب آپ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت میسر نا ہو تو آپ اپنے محفوظ کئے گئے آف لائن مضامین پڑھ سکتے ہیں۔
دوسرا کام۔ پوڈ کاسٹ آف لائن سنیں۔
یوٹیوب پر یا کسی بھی اپنے پسندیدہ ویڈیو پلئیر پر آپ اپنی محفوظ کی گئی پوڈ کاسٹ کو آف لائن سن کر انٹرنیٹ کی غیر موجودگی کے دوران بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
تیسرا کام۔ دوسرے انسانوں کے ساتھ تعاون کریں۔
انٹرنیٹ بند ہوا تو کیا ہوا؟ عملی زندگی میں نکلیں اور لوگوں کے ساتھ تعاون کریں۔ اپنے اردگرد غور کریں آپ کی مہارت کی کسی کو ضرورت ہو سکتی ہے یا آپ کا وقت کسی کے ساتھ تعاون کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
چوتھا کام۔ فوری طور پر آفس عملے کی میٹنگ منعقد کریں۔
اگر آپ آفس میں مینیجر ہیں یا آپ کے کچھ کولیگ ہیں تو پھر فوری طور پر عملے کی میٹنگ بلوائی جا سکتی ہے۔ اس میٹنگ میں آپ مثبت اور تعمیری کاموں پر گفتگو کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں آم اور اس کی اقسام متعلق جانئے
پانچواں کام۔ آرام کرنے کے لیے کچھ وقت نکالیں۔
آرام کا وقت انٹرنیٹ ہوتے ہوئے شاید نا ملتا ہے یا یہ بھی ممکن ہے کہ انٹرنیٹ آپ کے آرام کا وقت بھی کھا جاتا ہو۔ انٹرنیٹ بند ہونے کا فائدہ اٹھائیں اور آرام سے بیڈ پر لیٹ جائیں یا کسی بھی میسر طریقے سے آرام کریں۔ اپنے ذہن کو فریش کریں۔ اس سے تناؤ میں بھی کمی ہو گی۔
چھٹا کام۔ کچھ فون کال کریں۔
یاد کریں شاید آپ کسی کو ضروری فون کال کرنی بھول گئے ہوں یا ضروری نا بھی ہو تو دوستوں سے گپ شپ کسی بھی وقت لگائی جا سکتی ہے۔ بلکہ ایک مشہور بات ہے کہ ضرورت کے وقت تو ہر کوئی یاد کرتا ہے بلا ضرورت یاد کرنا اصل بات ہے۔ بغیر ضرورت کے محض اپنے دوست سے حال احوال پوچھنا اور گپ شپ لگانا اچھا کام ہے۔
ساتواں کام۔ ایک پلے لسٹ بنائیں۔
فری ہی ہیں تو کیوں نا ایک پلے لسٹ بنا لی جائے جو آپ کے انٹرسٹ سے متعلقہ ہو تا کہ بوقت ضرورت کام آ سکے۔
آٹھواں کام۔ فوٹوشاپ کے ساتھ وقت گزاریں۔
اگر آپ کے لیپ ٹاپ میں فوٹو شاپ انسٹال ہے تو فوٹوشاپ کے ساتھ وقت گزارنا بھی ایک اچھا آئیڈیا ہے۔ اس سے نا صرف آپ ہلکا پھلکا محسوس کریں گے بلکہ اس سے آپ کی سکل بھی بہتر ہو گی جو کل کو آپ کو نوکری میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
نواں کام۔ شکریہ کے چند نوٹ لکھیں۔
اپنے محسنوں کے نام شکریہ کا پیغام لکھیں۔ ہماری روز مرہ زندگی میں بہت سے لوگ ہمارے ساتھ نیکی کرتے ہیں۔ ہمارے شکریہ کے چند الفاظ ان کی راحت کا سبب بن سکتے ہیں۔
دسواں کام۔ کسی کتاب کا مطالعہ کریں
کہا جاتا ہے کہ اصل علم کتاب سے حاصل ہوتا ہے۔ اپنے پسندیدہ موضوع پر کسی بھی کتاب کو پڑھنا شروع کر دیں گویا آپ کو آپ کی تنہائی کا ساتھی مل جائے گا۔