مائیکرو سافٹ کی مشہور کمپنی نے انٹرنیٹ ایکپلورر کے نام سے انٹرنیٹ براؤزر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا یے۔ یہ براؤزر تقریبا 25 سال تک مائیکرو سافٹ کی پراڈکٹس میں چلتا آیا ہے۔
کمپنی زرائع کے مطابق انٹرنیٹ ایکسپلورر کو 17 اگست 2021 میں ختم کر دیا جائے گا۔ مائیکرو سافٹ ٹیم نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں وضاحت کے ساتھ بتایا ہے کہ مائیکرو سافٹ پراڈکٹس اب انٹرنیٹ ایکسپلورر کو سپورٹ نہیں کریں گی۔
آئیندہ سال کی مقرر کردہ تاریخ کو مائیکرو سافٹ کی 365 پراڈکٹس پر انٹرنیٹ ایکسپلورر کام کرنا بند کر جائے گا۔
البتہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس کے متبادل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ اب مائیکرو سافٹ کی بجائے مائیکرو ایج لانچ کیا جا رہا ہے جو کمپیوٹر کی سب سے بڑی کمپنی کا براؤزر ہے اور اس میں انٹرنیٹ ایکسپلورر سے زیادہ خصوصیات اور صلاحتیں ہوں گی۔