اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین مقرر

بلال رشید by بلال رشید
جون 5, 2025
in اہم خبریں, سیاست کی خبریں, قومی نیوز
پاکستان اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین

پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جو کہ پاکستان کی سفارتی کامیابی کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ کمیٹی 28 ستمبر 2001 کو امریکہ میں ہونے والے نائن الیون حملوں کے بعد منظور کی گئی قرارداد 1373 کے تحت قائم کی گئی تھی جس کا مقصد دنیا بھر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اقدامات کی نگرانی کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی پاکستان کو قرارداد 1988 کے تحت قائم کردہ اس کمیٹی کا بھی سربراہ بنایا گیا ہے جو افغان طالبان پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ مزید برآں  پاکستان کو سلامتی کونسل کے دو غیر رسمی ورکنگ گروپس کا کو چیئر بھی مقرر کیا گیا ہے: ایک گروپ دستاویزات اور کام کے طریقہ کار پر توجہ دیتا ہے جبکہ دوسرا پابندیوں (Sanctions) سے متعلق ہے۔ ان گروپس کا مقصد سلامتی کونسل کے کام کو زیادہ مؤثر، شفاف اور منظم بنانا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے ان تقرریوں کو پاکستان کی اقوام متحدہ کے ساتھ مضبوط شراکت اور دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں سرگرم کردار کا اعتراف قرار دیا ہے۔ ان تقرریوں کو دنیا کی طرف سے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی بین الاقوامی سطح پر منظوری بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان نے یکم جنوری کو بطور غیر مستقل رکن اپنے دو سالہ دور کا آغاز کیا ہے۔ یہ آٹھویں مرتبہ ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کا رکن بنا ہے۔ اس مدت کے دوران پاکستان کو دنیا بھر کے اہم مسائل پر رائے دینے اور پالیسیاں مرتب کرنے کا موقع ملے گا جبکہ جولائی 2025 میں پاکستان کو کونسل کی صدارت بھی حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی جنرل سیکٹری عمر ایوب کے گھر گرفتاری کے لئے چھاپہ، بچ گئے

اگرچہ غیر مستقل ارکان کو ویٹو پاور حاصل نہیں ہوتی، لیکن وہ پالیسی سازی، خاص طور پر دہشت گردی سے متعلق پابندیوں کے فیصلوں میں جو اتفاقِ رائے سے کیے جاتے ہیں، اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پاکستان کا یہ کردار ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا مختلف تنازعات جیسے غزہ، مقبوضہ کشمیر اور شام کے بحرانوں سے دوچار ہے اور عالمی برادری سلامتی کونسل میں پاکستان کے کردار پر قریبی نظر رکھے گی۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

BPL 2026 میں پاکستانی کھلاڑی: مکمل فہرست اور آکشن اپ ڈیٹس

BPL 2026 میں پاکستانی کھلاڑی: مکمل فہرست اور آکشن اپ ڈیٹس

دسمبر 1, 2025
بلال مارتھ کون ہیں؟ نیٹ ورتھ، فیملی اور کیرئیر سے متعلق مکمل حقائق

بلال مارتھ کون ہیں؟ نیٹ ورتھ، فیملی اور کیرئیر سے متعلق مکمل حقائق

دسمبر 1, 2025
پنجاب نئے ٹریفک قوانین: ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات متعارف

پنجاب نئے ٹریفک قوانین: ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات متعارف

دسمبر 1, 2025
نئی PSL ٹیموں کی قیمت: PSL 11 فرنچائزز کے لیے اعلان

نئی PSL ٹیموں کی قیمت: PSL 11 فرنچائزز کے لیے اعلان

نومبر 29, 2025
چیا سیڈز کے فوائد اور استعمال

چیا سیڈز کے فوائد، غذائی طاقت اور استعمال کے طریقے

نومبر 29, 2025
Zong MBs چیک: کوڈز، ایپ، eCare اور 4G ڈیوائس کے ذریعے

Zong MBs چیک: کوڈز، ایپ، eCare اور 4G ڈیوائس کے ذریعے

دسمبر 1, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

BPL 2026 میں پاکستانی کھلاڑی: مکمل فہرست اور آکشن اپ ڈیٹس

BPL 2026 میں پاکستانی کھلاڑی: مکمل فہرست اور آکشن اپ ڈیٹس

دسمبر 1, 2025
بلال مارتھ کون ہیں؟ نیٹ ورتھ، فیملی اور کیرئیر سے متعلق مکمل حقائق

بلال مارتھ کون ہیں؟ نیٹ ورتھ، فیملی اور کیرئیر سے متعلق مکمل حقائق

دسمبر 1, 2025
پنجاب نئے ٹریفک قوانین: ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات متعارف

پنجاب نئے ٹریفک قوانین: ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات متعارف

دسمبر 1, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔