پاکستان –
وزیراعظم عمران خان
نے بدھ کے روز کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کے پیچھے ان کا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا مستقبل منصفانہ جمہوریت کے طریقوں سے وابستہ ہے۔
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ آپ شفاف اور دھاندلی سے پاک انتخابات کے انعقاد میں اہم کردار ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں | ڈیوڈ وارنر نے محمد حفیظ کے ہاتھ سے چھٹنے والے گیند پر چھکہ مارنے کی وجہ بتا دی
وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہیں انتخابی عمل میں حصہ لینے کا حق بھی حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) ملک اور جمہوریت کے لیے ضروری ہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اراکین پارلیمنٹ کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں۔