امریکہ میں رہنے کا خرچہ کتنا ہے؟
امریکہ میں ماہانہ زندگی گزارنے کی قیمت کافی مہنگی ہے تاہم مختلف ریاستوں میں یہ مختلف ہو سکتی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق ایک امریکی گھرانہ اپنے اخراجات پر ہر سال اوسطاً 61,334 ڈالر خرچ کرتا ہے جس میں ہاؤسنگ کا خرچہ سب سے زیادہ ہے جو کہ ہر ماہ 1,800 ڈالر ہے۔
امریکہ کے مہنگے شہر کون سے ہیں؟
مہنگے ترین شہروں میں سان فرانسسکو، نیویارک، بوسٹن اور لاس اینجلس شامل ہیں۔
تاہم، ابھی بھی کچھ جگہیں ایسی ہیں جہاں زندگی گزارنے کی قیمت کچھ مناسب ہے مثال کے طور پر، اوکلاہوما سٹی یا سنسناٹی میں دوسرے بڑے شہروں کے مقابلے میں اوسط قیمت بہت کم ہے۔ امریکہ میں رہنے کے لئے سب سے سستی ریاست مسیسیپی ہے.
جب آپ شہروں سے مکمل طور پر باہر نکلتے ہیں تو زندگی گزارنے کے اخراجات کم ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | امریکہ میں نوکری کیسے حاصل کریں؟
یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں زیادہ تنخواہ والی نوکریاں کون سی ہیں؟
امریکہ میں اوسط تنخواہیں کتنی ہیں؟
ذیل میں ذکر کی گئی تنخواہیں نیویارک کے لیے ہیں۔ مختلف ریاستوں میں یہ مختلف ہو سکتی ہیں تاہم آپ اس سے کافی حد تک اندازہ لگا سکتے ہیں۔
امریکہ میں اوسط سالانہ تنخواہ
کیشئر $26,780
اکاؤنٹینٹ $106,340
گرافک ڈیزائنر $59,970
موبائل ڈویلپر $81,320
ریسپشنسٹ $32,910
سافٹ ویئر انجینئر $113,720
ٹیچر (سیکنڈری اسکول) $69,490
ویب ڈویلپر $81,320
امید ہے آپ کی امریکہ میں رہنے کے خرچے اور اوسط تنخواہ سے متعلق بنیادی معلومات میں اضافہ ہوا ہو گا۔