الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو اپنے سامنے پیش ہونے کا حتمی موقع دے دیا ہے۔
کیس میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری اور سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی شامل ہیں۔
سندھ کے رکن نثار درانی کی سربراہی میں ای سی پی کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم پیشی کے باعث سماعت آئندہ ماہ کی 18 تاریخ تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں | مفت آٹے کی تقسیم میں مزید دو افراد جاں بحق