الیکشن کمیشن کا عید کے بعد پنجاب میں انتخابات کی تجویز پیش کیے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا اجلاس آج (جمعہ کو) مسلسل تیسرے روز ہو گا اور توقع ہے کہ اپریل کے آخری ہفتے میں پنجاب اسمبلی میں عام انتخابات کرانے کی تجویز دی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ نے یہاں کمیشن کے سیکریٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کی جس میں اس کے اراکین کے ساتھ ساتھ سیکریٹری نے بھی شرکت کی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انتخابات پر غور
پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد فورم نے دوسرے روز بھی مکمل غور و خوض کیا۔
ذرائع کے مطابق ای سی پی نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات عیدالفطر کے تقریباً ایک ہفتے بعد تجویز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 22 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رمضان کے مقدس مہینے اور عید کے مذہبی تہوار کو ذہن میں رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ کچھ عارضی فیصلے کیے گئے تھے لیکن مشاورت مکمل ہونے کے بعد ان کا اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں | آئی ایم ایف معاہدے سے ڈیفالٹ کا خطرہ کم نہیں ہوگا: مفتاح اسماعیل
صدر مملکت عارف علوی کو خط
اسی مناسبت سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط، جس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ تجویز کی گئی ہے، جمعہ کو روانہ کیے جانے کا امکان ہے۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں بالترتیب 14 جنوری اور 18 جنوری کو تحلیل ہوئیں اور قانون کے تحت ان کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات ہونا تھے۔