خیبر پختونخواہ میں انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا کہ خیبر پختونخواہ میں انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے۔ اسی دن پنجاب کے انتخابات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
ای سی پی نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ انتخابی شیڈول مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جاری نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کے لیے عام انتخابات کے لیے 8 اکتوبر 2024 کی تاریخ منتخب کی ہے۔ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 57(2) کے تحت انتخابی پروگرام مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں |الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو توہین عدالت کیس میں پیش ہونے کا آخری موقع
سیکورٹی وجوہات کی بنا پر انتخابات ملتوی
یہ فیصلہ خیبر پختونخوا کے گورنر کی جانب سے ابتدائی طور پر 28 مئی کو انتخابات کی تاریخ کے طور پر تجویز کیے جانے کے بعد سامنے آیا تاہم بعد میں سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اسے 8 اکتوبر تک موخر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
پی ڈی ایم حکومت نے ای سی پی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ صدر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد 30 اپریل کی تاریخ دی تھی لیکن ای سی پی نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر الیکشن ملتوی کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اور کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سمیت 5 رکنی بینچ کر رہا ہے۔