ترکی کی شہرہ آفاق سیریز "ارتغرل غازی” میں "اصلحان خاتون” کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کلثوم علی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک کلپ شئیر کیا ہے جو بالی ووڈ فلم "بجرنگی بھائی جان” میں شامل پاک بھارت میچ کا ایک حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی سٹوری پر ترک اداکارہ کلثوم علی جنہوں نے ارتغرل غازی میں "اصلحان خاتون” کا کردار ادا کیا ہے، نے پاکستان کی بھارت کے خلاف جیتے ہوئے میچ کا ایک یادگار کلپ شئیر کیا اور کلاس سٹوری کے کیپشن میں اپنی ترک زبان میں "محبت کی طاقت” بھی لکھا۔
کلثوم علی اداکارہ کی جانب سے شئیر کیا جانے والا یہ کلپ یہ ایچیاء کپ 2014 کے چھٹے میچ کا حصہ تھا جس میں پاک بھارت کا آپس میں آمنا سامنا تھا اور سابق کرکٹ کھلاڑی شاہد آفریدی خان اس میچ میں بھارت کے خلاف زبردست انداز میں کھیلتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو فتح سح ہمکنار کروا رہے تھے۔
اداکارہ کلثوم علی جانب سے شئیر کئے جانے والے اس کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کشمیری لوگ پاکستان ٹیم کی فتح کے لئے دعائیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس سے ان کی پاکستان سے محبت کا اظہار ہوتا ہے۔
سلسلہ وار شئیر کئے گئے ان کلپس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب پاکستانی ٹیم کو میچ جتوانے کی خاطر شاہد آفریدی آخری شارٹ کھیلتے ہیں تو کشمیری لڑکی پاکستان کی جیت کا جشن مناتے ہوئے پاکستان کے پرچم کو چومتی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے اس وڈیو کلپس کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ مجھے امید ہے کہ یہ فلم اچھی ہو گی جبکہ وہ یہ فلم ترکی کے سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی ون پر دیکھ رہی تھیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کلثوم علی نے اپنے انسٹاگرام پر پاکستانی مداح کو ہیلو کرتے ہوئے ان کا اتنی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اس وبائی مرض کے بعد پاکستان ضرور آئیں گی اور مداحوں سے ملاقات بھی کریں گی۔ آخر میں انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ ترکی زبان میں "پاکستان پاکستان جیوے پاکستان” بھی لکھا۔