اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملک بھر کے بینک ملازمین کے لیے ہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جبکہ اسٹیٹ بینک نے ہفتے کے پانچ دنوں کے لیے کام کے اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
مرکزی بینک نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات صبح 9:00 بجے سے شام 5:30 بجے تک جبکہ جمعہ کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں | فواد چوہدری نے مریم نواز کے جلسہ کو ناکام قرار دے دیا
جبکہ دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی ہے۔ اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے لیے اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حلف اٹھانے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے صرف ایک ہفتہ (اتوار) کی چھٹی کا اعلان کیا تھا۔
اس فیصلے پر سرکاری ملازمین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تاہم فیڈریشن نے ہفتہ وار چھٹی کے فیصلے پر برقرار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔