دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپس کا استعمال عام ہو چکا ہے مگر بعض اوقات لوگ اپنی پرائیویسی، ذہنی سکون یا وقت کی بچت کے لیے ان پلیٹ فارمز کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اگر آپ 2025 میں اسنیپ چیٹ (Snapchat) یا یوٹیوب (YouTube) چینل کو مستقل طور پر ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہاں مکمل طریقہ بتایا جارہا ہے۔
اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کیسے ڈیلیٹ کریں؟
اسنیپ چیٹ ایک مشہور تصویری پیغام رسانی کی ایپ ہے لیکن اگر آپ اسے ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقہ اپنائیں:
ویب سائٹ کے ذریعے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ
کسی بھی براؤزر میں accounts.snapchat.com کھولیں۔
اپنے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں۔
Delete My Account کے آپشن پر کلک کریں۔
اپنا یوزر نیم اور پاسورڈ دوبارہ درج کریں۔
اب Continue پر کلک کریں۔
آپ کا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند ہو جائے گا اور 30 دن کے اندر اگر آپ دوبارہ لاگ ان نہیں کریں گے تو یہ ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
موبائل ایپ کے ذریعے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ
Snapchat ایپ کھولیں اور اپنی پروفائل پر جائیں۔
اوپر دائیں کونے میں گیئر آئیکون (⚙) پر ٹیپ کریں۔
نیچے اسکرول کر کے Help پر جائیں۔
یہاں سرچ کریں Delete My Account.
ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنے اکاؤنٹ کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب چینل کیسے ڈیلیٹ کریں؟
یوٹیوب گوگل کی ایک ویڈیو شیئرنگ سروس ہے جہاں ہزاروں افراد چینل بنا کر ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنا یوٹیوب چینل مستقل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقے اپنائیں:
YouTube.com پر جائیں اور اپنے اکاؤنٹ سے سائن اِن کریں۔
اوپر دائیں کونے میں اپنے پروفائل آئیکون پر کلک کریں اور YouTube Studio منتخب کریں۔
بائیں طرف نیچے Settings میں جائیں۔
Channel پر کلک کریں پھر Advanced settings پر جائیں۔
نیچے اسکرول کریں اور Remove YouTube content پر کلک کریں۔
اب Google آپ سے دوبارہ لاگ ان مانگے گا۔
آپ کو دو آپشن ملیں گے:
I want to hide my content
I want to permanently delete my content
دوسرا آپشن منتخب کریں۔
تمام چیک باکسز پر ٹِک کریں اور Delete my content پر کلک کریں۔
یوٹیوب چینل ڈیلیٹ ہونے کے بعد تمام ویڈیوز، سبسکرائبرز، کمنٹس اور دیگر ڈیٹا ختم ہو جائے گا-