دعوتِ اسلامی نے حال ہی میں "اسلام فار ایور” کے نام سے ایک نئی OTT (اوور دی ٹاپ) ایپلیکیشن لانچ کی ہے جس کا مقصد مسلمانوں کو گناہوں سے بچانا اور اشتہارات سے پاک ماحول میں معیاری اسلامی مواد فراہم کرنا ہے۔
امیر دعوت اسلامی مولانا الیاس قادری صاحب نے اس متعلق مدنی چینل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم جب کسی دوسرے پلیٹ فارم پر اسلامک ویڈیو دیکھتے تھے تو ساتھ نا چاہتے ہوئے بھی غیر اسلامی مواد شو ہو جاتا تھا جس سے بچنے اور عوام الناس کو گناہوں سے بچانے کے لئے اپنا پلیٹ فارم بنایا گیا۔
اسلام فار ایور ایپلیکیشن کی دستیابی
"اسلام فار ایور” ایپلیکیشن گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب ہے، جہاں سے اسے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
اسلام فار ایور ایپلیکیشن کا مقصد اور خصوصیات
"اسلام فار ایور” ایپ کا بنیادی مقصد مسلمانوں کو گناہوں سے بچنے میں مدد فراہم کرنا اور ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ بغیر کسی اشتہار کی مداخلت کے اسلامی تعلیمات سے مستفید ہوسکیں۔ اس ایپ میں مختلف اسلامی موضوعات پر ویڈیوز، لیکچرز، دستاویزی فلمیں اور دیگر تعلیمی مواد دستیاب ہیں، جو ناظرین کو مستند اور معیاری اسلامی معلومات فراہم کرتے ہیں۔
بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے تعمیری کارٹون بھی اس میں موجود ہیں جبکہ اسی ایپ کے زریعے مختلف زبانوں میں چلنے والا مدنی چینل بھی اس پر دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک پر صارفین کی جانب سے اس ایپلیکیشن کو مثبت ردعمل ملا ہے۔ مثال کے طور پر، محمد عثمان شاکر نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اس ایپ کو استعمال کرنے کی سفارش کی ہے۔ دعوت اسلامی سے تعلق رکھنے والے احباب کافی خوش ہیں کیونکہ اب انہیں متعلقہ ویڈیوز کے لئے یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پہ نہیں جانا پڑے گا۔
امید کی جاتی ہے کہ "اسلام فار ایور” ایپلیکیشن مسلمانوں کو مستند اسلامی مواد تک رسائی میں مددگار ثابت ہوگی اور ان کی دینی معلومات میں اضافے کا باعث بنے گی۔