اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے- اطلاعات کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 27 دکانیں جبکہ 11 ہوٹلز سیل کر دئیے گئے ہیں-
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف دکانداروں کو 56 ہزار سے زائد کا جرمانہ کیا گیا-
اس کے علاوہ ماسک نا پہننے اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں 74 گاڑیوں کا چالان کیا گیا جبکہ اس تین ہفتے کے دورانیہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نا کرنے کے باعث 93 ہوٹل سیل کر دئیے گئے ہیں–
عام شہریوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تقریبا 1 لاکھ 60 ہزار جرمانہ کیا گیا ہے- جبکہ دوسری جانب جن دکانوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ان کی تعداد 367 جبکہ ان کو ہونے والا جرمانہ 10 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے-
انتظامیہ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ احتیاگی تدابیر پر عمل درآمد نا کرنے کے باعث 27 ورکشاپس بھی سیل کی گئی ہیں- مزید برآں 94 افراد کو اسی ضمن میں گرفتار کیا گیا اور مجموعی طور پر 24 مقدمات درج کئے گئے ہیں-
مزید تفصیلات میں بتایا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 517 گاڑیوں کے چالان ہوئے جبکہ 6 ذیلی سیکٹرز اور 9 انڈسٹریز کو بھی ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ہے-
عوام پر سختی کرنے کے رزلٹ کے طور پر ضلعی انتظامیہ کے مطابق یومیہ کیسز کی تعداد 550 سے کم ہو کر 300 رہ گئی ہے- جبکہ کورونا ٹیسٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد ٹیسٹ ہو چکے ہیِں جن میں سے 10 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں- کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہے جبکہ 106 اموات بھی اسی ضمن میں بتائی جا رہی ہیں جو کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں-
اسلام آباد کے علاقے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سختی اسے ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے-
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکم دیا تھا کہ سختی اسے ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے تا کہ ہم کورونا کی شرح کو کم کرنے میں کامیاب ہو سکیں-