مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ، دوسرا انتفاضہ شروع ہونے کے 20 سال بعد، مغربی کناروں میں جاری جھڑپوں میں اسرائیلی فوج نے 15 فلسطینیوں کو ربڑ کی گولیوں سے زخمی کی ہے۔
یہ واقعہ مقبوضہ علاقے کے شمال میں نابلس کے قریب گاؤں کیفر قدوم میں پیش آیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں سے چار کو اسپتال لے جایا گیا اور دیگر نے موقع پر ہی علاج کا بندوبست کر لیا۔
ریڈ کریسنٹ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس نے اسرائیلی فورسز کی طرف سے چلائی گئی آنسو گیس میں سانس لینے والے درجنوں مظاہرین کی امداد کی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اسے گاؤں میں جھڑپوں کا کوئی علم نہیں ہے۔
جائے وقوع پر موجود اے ایف پی کے ایک صحافی نے بتایا کہ دوپہر کے شروع میں چند سو فلسطینی مظاہرین اپنے پرچموں کو اٹھا کر وہاں جمع ہوگئے تھے۔
اسرائیلی قبضے کے پانچ دہائیوں سے زیادہ ہونے کے خلاف احتجاج مغربی کنارے میں ہفتہ وار ایک باقاعدہ سلسلہ ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ، فلسطینی عہدیداروں بشمول فتح پارٹی کے وائس چیئرمین محمود آل العول نے جمعہ کے روز دوسرا انتفاضہ شروع ہونے کے 20 سال بعد ہونے والی تقریب میں حصہ لیا جبکہ 15 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کا واقعہ مقبوضہ علاقے کے شمال میں نابلس کے قریب گاؤں کیفر قدوم میں پیش آیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اسے گاؤں میں جھڑپوں کا کوئی علم نہیں ہے۔