اسرائیلی قابض افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں چار خاندانوں کے خلاف قتل عام کیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 57 فلسطینی جاں بحق اور 82 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 35,091 ہو گئی ہے اور 78,827 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
متاثرین میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
دریں اثناء، ایمبولینس اور امدادی ٹیمیں ابھی تک بہت سی ہلاکتوں اور ملبے کے نیچے پھنسی لاشوں تک پہنچنے میں ناکام ہیں جس کی بنیادی وجہ اسرائیلی قابض افواج کا ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کی نقل و حرکت میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے۔