اسحاق ڈار قائد ایوان مقرر
وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کر دیا۔
ان کی تقرری کی منظوری پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سربراہ نواز شریف نے دی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سمری سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دی ہے جس کے تحت جلد ہی اسحاق ڈار کی بطور قائد ایوان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
ااسحاق ڈار سینیٹر اعظم تارڑ کی جگہ لیں گے جو سینیٹ میں پی ایم ایل این کے گروپ پارلیمانی لیڈر کے طور پر برقرار رہیں گے۔ ااسحاق ڈار 2012 میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف رہ چکے ہیں۔
اسحاق ڈار پیر کو لندن سے پاکستان کی اس امید کے ساتھ پہنچے تھے کہ سیلاب اور اجناس کی اونچی قیمتوں بالخصوص توانائی کی وجہ سے تباہ حال معیشت کو استحکام ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں | خاتون جج سے پہلے معافی مانگنے آیا ہوں، عمران خان
یہ بھی پڑھیں | حکومت شہباز اور عمران آڈیو لیکس کی تحقیقات کرے گی، رانا ثناء اللہ
اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں بطور سینیٹر حلف اٹھایا۔ جس کے بعد ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی جگہ مسلم لیگ ن کے رہنما کو وزیر خزانہ مقرر کیا گیا۔
اسحاق ڈار چوتھی بار وزیر خزانہ بنے ہیں
اسحاق ڈار چوتھی بار وزیر خزانہ بنے ہیں جبکہ اس بار معیشت سخت بحران سے دوچار ہیں۔
اسحاق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر کو ایک ورچوئل میٹنگ میں ملک میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے بنیادی ڈھانچے، فصلوں اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو متاثر ہونے والی معاشی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا بھی دورہ کیا اور ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی پر ایک اجلاس کی صدارت کی۔