اگر سوشل میڈیا کا درست استعمال کیا جائے تو یہ ایک بہت زبردست ٹول جس کی ایک واضح مثال چائے والا ارشد خان ہے جس کو سوشل میڈیا نے راتوں رات مشہور کر دیا۔
ارشد خان چائے والا کی جانب سے اسلام آباد میں اپنا ریستوراں کھولنے کے بعد اب ارشد خان کا اگلا منصوبہ بین الاقوامی ہے!
جی ہاں، مشہور چائے والا اب لندن میں اپنی پہلی چائے کی دکان کھولنے جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک پر 23 سالہ ارشد خان نے کہا کہ طاقت اور نشوونما صرف مستقل کوششوں سے حاصل ہوتی ہے۔ کیفے چاول والا انشاءاللہ اس سال کے آخر میں لندن میں اپنا کیفے کی دکان کھولے گا۔
یاد رہے کہ سنہ 2016 میں ، ایک چائے فروش نے اپنی نیلی آنکھوں کے وائرل ہونے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اچائے والے نے اب اسلام آباد میں اپنا جدید کیفے کھولا ہے جو کہ زبردست چل رہا ہے! ارشد خان نے اپنے ریستوران کا نام کیفے جائے والا رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان جنرل اسمبلی اقوام متحدہ میں فلسطین کا مسئلہ اٹھائے گا
انہوں نے ریستوراں میں اپنا نام کیوں نہیں استعمال کیا اس کی وجہ جب نجی نیوز نے ان سے پوچھی تو ارشد خان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے مجھے کہا کہ موجودہ نام تبدیل کریں اور اس کے بجائے اس کا نام ارشاد خان رکھیں ، لیکن میں نے انکار کردیا کیونکہ چائے والا میری شناخت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ اپنے ہاتھ سے بنی کوئی چائے بناتے ہیں تو وہ گویا طوفان برپا کر دیتی ہے۔ ارشد خان کا کیفے روایتی اور تہذیبی عناصر کا حامل ہے ، جس میں دیواروں پر ٹرک آرٹ ، دیسی بھوسے کی میزیں ، اور کرسیاں ، اردو اسکرپٹ وغیرہ شامل ہیں۔
اس مینیو میں فی الحال چائے کے علاوہ 15 سے 15 پکوان ہیں۔