اداکارہ میرا کی جانب سے الحمرا آرٹس کونسل میں درخواست دی گئی ہے کہ اداکاروں کی ان حالات میں مالی معاونت کی جائے اور انہیں سپورٹ کیا جائے۔
اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میری رہائش ڈی ایچ اے میں ہے اور سات افراد زیر کفالت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہا کہ ان کی عمر 42 سال اور تجربہ 25 سال ہے۔
مختلف معاملات کے بعد اب اداکارہ میرا سخت مالی مشکلات کا شکار ہو گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے مالی معاونت کے لئے الحمرا آرٹس کونسل میں درخواست بھی دے دی ہے اور اپیل کی ہے فوری طور پر اس حوالے سے امداد کی جائے۔
میرا نے کہا ہے انہوں نے الحمرا آرٹس کونسل کا امدادی فارم فل کر کے جمع کروایا ہے جس میں ڈی ایچ اے مین گھر اور خاندان کے سات افراد کا زیر کفالت ہونا لکھا ہے۔ اس فل کئے جانے والے امدادی فارم میں اداکارہ میرا نے اپنی عمر 42 سال اور تجربہ 25 سال کا بتایا ہے۔
واضح رہے کہ الحمرا آرٹس کونسل کی جانب سے ضرورت مند اداکاروں کو ماہانہ 5 ہزار روپیہ دیا جاتا ہے جو کہ سپورٹ فنڈ سے ادا ہوتا ہے جبکہ اداکارہ میرا نے گزشتہ چند روز قبل یہ دعوی کیا تھا کہ وہ سخت مالی بحران کا شکار ہیں اور ان کی مدد کی جائے۔
زرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنے کسی قریبی دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دبئی والے گھر کی مکمل قسطیں بھی نہیں دی ہیں اور اس سلسلے میں انہیں ڈر ہے کہ کہیں وہ گھر ان سے چھین نا لیا جائے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں انہیں کچھ ہی روز میں نوٹس بھی موصول ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے اداکارہ میرا نے نیویارک سے جاری ایک وڈیو پیغام میں خود کو کمرے میں بند ظاہر کیا تھا اور وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی تھی جبکہ حقیقت حال کچھ اور ہی نکلی تھی اور اداکارہ میرا وہاں ایسے کسی مسئلے کا شکار نہیں تھیں۔