اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عائشہ خان کراچی میں انتقال کر گئیں

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 20, 2025
in اہم خبریں, فلمیں انڈسٹری نیوز
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عائشہ خان کراچی میں انتقال کر گئیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بزرگ اور معروف اداکارہ عائشہ خان 76 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں  ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان کی لاش کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وہ تنہا رہ رہی تھیں اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا انتقال چند روز قبل ہو چکا تھا۔ مختلف اطلاعات گردش کر رہی ہیں کچھ کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں نے بدبو محسوس ہونے پر پولیس کو اطلاع دی جبکہ کچھ ذرائع کے مطابق کوئی مہمان جب ان سے ملنے آیا تو دروازہ نہ کھلنے پر پولیس کو بلایا گیا۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کا عمل ان کے بیٹے کے کراچی پہنچنے کے بعد کیا جائے گا۔

عائشہ خان 1948 میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے افشاں، عروسہ، فیملی 93، شام سے پہلے اور بندھن جیسے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ڈرامہ افشاں میں ان کے کردار کو بے حد سراہا گیا جس میں انہوں نے ایک ایسی عورت کا کردار ادا کیا تھا جو قیامِ پاکستان کے دوران پیچھے رہ جاتی ہے۔

ان کے انتقال کی خبر پر شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات جیسے خالد انعم اور عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عائشہ خان کی اداکاری، شائستگی اور ان کے یادگار کیریئر کو خراجِ تحسین پیش کیا  ہے اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Khaled Anam (@khaled_anam)

یہ بھی پڑھیں :  سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کراچی میں انتقال کر گئ

یہ بھی پڑھیں:  سری لنکا میں پھنسے کھلاڑی بھی خصوصی پرواز سے وطن واپس پہنچ گئے
عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

Rs.100 پرائز بانڈ : 49واں ڈرا نتیجہ 17 فروری 2025

Rs.100 پرائز بانڈ : 52واں ڈرا نتیجہ 17 نومبر 2025

نومبر 17, 2025
پاکستان میں نئی واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ لانچ

پاکستان میں نئی واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ لانچ

نومبر 17, 2025
Zamyad EX پک اپ ٹرک پاکستان میں لانچ: فیچرز، اسپیکس اور قیمت

Zamyad EX پک اپ ٹرک پاکستان میں لانچ: فیچرز، اسپیکس اور قیمت

نومبر 17, 2025
Rs.1500 پرائز بانڈ ڈرا Result : 17 نومبر 2025

Rs.1500 پرائز بانڈ ڈرا Result : 17 نومبر 2025

نومبر 17, 2025
بابر اعظم کی شاندار سنچری: پاکستان کی ODI کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم

بابر اعظم کی شاندار سنچری: پاکستان کی ODI کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم

نومبر 16, 2025
Motorola Moto G67 Power کے فیچرز، اسپیسیفیکیشنز اور پاکستان میں قیمت

Motorola Moto G67 Power کے فیچرز، اسپیسیفیکیشنز اور پاکستان میں قیمت

نومبر 17, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

Rs.100 پرائز بانڈ : 49واں ڈرا نتیجہ 17 فروری 2025

Rs.100 پرائز بانڈ : 52واں ڈرا نتیجہ 17 نومبر 2025

نومبر 17, 2025
پاکستان میں نئی واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ لانچ

پاکستان میں نئی واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ لانچ

نومبر 17, 2025
Zamyad EX پک اپ ٹرک پاکستان میں لانچ: فیچرز، اسپیکس اور قیمت

Zamyad EX پک اپ ٹرک پاکستان میں لانچ: فیچرز، اسپیکس اور قیمت

نومبر 17, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔