اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ترکی ڈرامہ ارتغرل کی اداکارہ حلیمہ سلطان اور دیگر کی پاکستان آنے کی خواہش

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
مئی 19, 2020
in تفریح, فلمیں انڈسٹری نیوز
ترکی ڈرامہ ارتغرل کی اداکارہ حلیمہ سلطان اور دیگر کی پاکستان آنے کی خواہش

 مئی 18 2020: (جنرل رپورٹر)  ترکی ڈرامے ارتغرل غازی کی اداکارہ حلیمہ سلطان کے بعد دیگر اداکاروں نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ ارتغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مردار ادا کرنے والی اداکارہ کی پاکستان آنے کی خواہش کے بعد مزید اداکاروں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

زرائع کے مطابق ارتغرل غازی ڈرامے کے سیزن 3 میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی کلثوم نواز نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ ایک پیغام شئیر کیا

شئیر کئے گئے پیغام میں انہوں نے پاکستانی مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے محبت بھرے ہیغامات اور کمنٹس کا بہت شکریہ آپ لوگوں کی تعریفوں نے مجھے خوش کر دیا ہے

کلثوم علی نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سے پہلے تو کبھی پاکستان نہیں آ سکی لیکن میری کوشش ہے کہ اس وباء کے ختم ہونے کے بعد ضرور پاکستان آؤں اور اپنے مداحوں سے ملاقات کروں

اداکارہ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ تب تک آپ سب اپنا خیال رکھیں- میں استنبول سے آپ سب کے لئے بہت سی بیک تماؤں کا اظہار کرتی ہوں

اپنے پیغام کی آخری لائن میں انہوں نے جیوے جیوے جیوے پاکستان کا نعرہ بھی لکھا

دوسری جانب ترکی ڈرامے ارتغرل غازی کے اداکار جاوید چتین گورنر جنہوں نے روشان کا کردار کیا میڈیا چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستانیوں سے جو محبت ملء اس سے بہت خوش ہوں

یہ بھی پڑھیں:  انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالورز کس اداکار کے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ جو رد عمل پاکستانیوں نے ڈرامے پر دیا ہے اس پر ہماری پوری ٹیم آپ سب کی شکرگزار ہے- مزید کہا کہ میرے والدین نے مجھے سمجھایا ہے کہ پاکستان میرا دوسرا ملک ہے سو جلد ہی میں پاکستان آؤں گا اور مداحوں سے ملاقات بھی کروں گا

یاد رہے کہ اس سے پہلے ترکی ڈرامے ارتغرل غازی کی مشہور اداکارہ اسراء بلیجک جنہوں نے حلیمہ سلطان کا کردار ادا کیا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں- انہوں نے بھی پاکستان آنے اور مداحوں سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا

یاد رہے کہ پاکستانی مداحوں کی جانب سے ترکی ڈرامے ارتغرل غازی کے اداکاروں کو مختلف سوشل اکاؤنٹس پر محبت بھرے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد اداکاروں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

ترکی ڈرامہ ارتغرل غازی یکم رمضان سے سرکاری چینل پی ٹی وی پر اردو زبان میں نشر کیا جا رہا ہے جو بےحد مقبول ہوا ہے

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جولائی 19, 2025
گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس: پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

جولائی 19, 2025
پاکستانی شہری بحرین کا ای ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

پاکستانی شہری بحرین کا ای ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

جولائی 18, 2025
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 عمر امین کی پاکستان چیمپئنز اسکواڈ میں شمولیت

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025: عمر امین کی پاکستان چیمپئنز اسکواڈ میں شمولیت

جولائی 18, 2025
ریاٹ 2025 پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے برطانیہ پہنچ گئے

ریاٹ 2025: پاکستان ایئر فورس کے جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری طیارے برطانیہ پہنچ گئے

جولائی 18, 2025
پاکستان میں کرکٹ اکیڈمی میں داخلہ کیسے لیں؟

پاکستان میں کرکٹ اکیڈمی میں داخلہ کیسے لیں؟

جولائی 17, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جولائی 19, 2025
گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس: پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

جولائی 19, 2025
پاکستانی شہری بحرین کا ای ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

پاکستانی شہری بحرین کا ای ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

جولائی 18, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔