سینئر اداکارہ اسماء عباس جو مشہور اداکارہ زارا نور عباس کی والدہ اور بشریٰ انصاری کی بڑی بہن ہیں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جلد کی ایک طبی پروسیجر کے بعد شدید الرجی ہو گئی ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کردہ تازہ ویڈیو میں اسماء عباس نے مداحوں سے اپنی صحت کی حالت شیئر کی اور بتایا کہ وہ جلد پر موجود چھائیوں سے کافی وقت سے پریشان تھیں۔ ان کا کہنا تھا:
"یہ مسئلہ ہمارے خاندان میں عام ہے، لیکن میرے چہرے پر یہ زیادہ نمایاں تھا، جو میرے پیشے کے لحاظ سے باعثِ پریشانی بن رہا تھا۔”
ڈاکٹر نے انہیں اسکن کاٹریزیشن نامی طریقہ علاج تجویز کیا جو چہرے سے چھائیاں یا جلد کے اضافی ٹیگز ختم کرنے کے لیے گرمی یا کیمیکل سے کیا جاتا ہے۔
تاہم علاج سے ایک دن قبل اسماء عباس نے بے دھیانی میں ایک فیس ماسک استعمال کیا جس کے ممکنہ ردعمل کا انہیں علم نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا:
"علاج کے فوراً بعد میرے چہرے پر شدید الرجی ہو گئی اور چہرے کا بڑا حصہ سرخ پڑ گیا۔”
اگرچہ وہ جلد صحتیابی کے لیے پر امید ہیں لیکن اسماء عباس نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کیا عاصم اظہر بریک اپ کے بعد نیا گانا ریلیز کرنے جا رہے ہیں؟